[]
نظام آباد 26/جنوری (پریس نوٹ)
دارالعلوم نظام اباد مسجد کوثر علی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر رسم پرچم کشائی عمل میں ائی بعد اذاں منعقد سے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداران کمیٹی نے کہا ہے کہ
ہندوستان ایک عظیم جمہوری ملک ہے ازادی کے بعد عظیم رہنماؤں نے جن میں بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کے دستور کو ترتیب دیا ہمارے ملک کے دستور نے ہر مذہب کے ماننے والوں کو ازادی دی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ چند فرقہ پرستوں کی جانب سے دستور میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی جا رہی ہے ملکی قومی ایک جہتی وہ سیکولر کردار کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے ایسی صورتحال میں ابنائے وطن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دستور کے تحفظ وہ فرقہ پرستی کے خاتمے کے لیے اگے ائے تاکہ ہمارا ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اس موقع پر عہد داران کمیٹی دارالعلوم نظام اباد نے ابنائے وطن بالخصوص ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے اراستہ کریں
اس موقع پر صدر کمیٹی مرزا نصیر احمد بیگ نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں قوم کے بچوں ان کو دنیاوی و عصری تعلیم سے یہاں پر اراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر اخلاق وہ کردار کی تعلیم دی جاتی ہے حب الوطنی کادرس دیا جاتا ہے اس موقع پر مدرسہ کے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اخلاق کردار کے ذریعے اپنی ملت اسلامیہ ملک اور قوم کا نام روشن ملکی ترقی کی راہیں ہموار کریں
رسم پرچم کشائی کے موقع پر عہدہ داران کمیٹی سید شریف مرزا نصیر احمد بیگ محمد فاروق محمد یوسف عبدالرؤف اعظمی اعجاز اسماعیل فاروقی محمد عبدالکلیم محمد عبدالکریم احمد محی الدین انصاری ایڈوکیٹ عبدالحفیظ خان عبدالمجید خان وہ اساتذہ صاحبین مولانا مختار احمد مظاہری حافظ نعیم خان حافظ محمد وسیم حافظ محمد عارف وہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر مدرسہ کے طلبہ نےبھی بہترین تقریری مظاہرہ پیش کیا