خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا

[]

نئی دہلی: خلیج ِ عدن میں چہارشنبہ کی شب مارشل ائی لینڈکے پرچم بردار ایک جہاز پر ڈرون حملہ کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد ایک تیز رفتار کارروائی میں ہندوستانی بحریہ کے گائیڈیڈ مزائل ڈسٹرائر نے ایک بحری جہاز کو روک لیا جس میں 9 ہندوستانیوں سمیت 22 ارکان ِ عملہ سوار تھے۔

بحراحمراور بحیرہ عرب میں تجارتی جہازوں پر کئے جارہے حملوں پر بڑھتی عالمی تشویش کے دوران بندرگاہ ِ عدن کے جنوب میں 60 ناٹیکل میل کے فاصلہ پر بحری جہاز ایم وی جینکو پکارڈی کو نشانہ بنایا گیا۔

کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ کی شب 23:11بجے ڈرون حملہ کے بعد ایم وی جینکو پکارڈی کی مدد کی اپیل کے اندرون ایک گھنٹہ آئی این ایس وشاکھاپٹنم نے اس کا جواب دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *