منی پور جنسی زیادتی کیس میں جمعہ کو نہیں ہوئی سماعت

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی جمعہ کو عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ہونے والی منی پور جنسی تشدد سمیت دیگر معاملات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی۔

مرکزی حکومت نے منی پور میں جاری تشدد کے معاملے میں جمعرات کو اپنا جواب داخل کیا تھا۔ ان سے متعلق معاملے کی سماعت جمعہ کو ہونی تھی۔

مرکز نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کے اپنے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کراتے ہوئے اس معاملے کی سماعت ریاست سے باہر چھ ماہ کے اندر کرانے کی فریاد کی ہے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے عدالت عظمیٰ میں سماعت سے قبل جمعرات کو داخل کردہ ایک حلف نامہ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے سامنے آنے کے بعد معاملے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

مرکزی حکومت نے عدالت کے سامنے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف کسی بھی سطح کے جرائم کے لیے اس کا نقطہ نظر زیرو ٹالرینس کا ہے۔

وہ موجودہ واقعہ کو بھی انتہائی گھناؤنا سمجھتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس معاملے کو نہ صرف سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے بلکہ بروقت انصاف بھی ہونا چاہیے، تاکہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے ملک بھر میں اس کا مؤثر اثر پڑے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *