’سیاہ تاریکی میں انصاف کی روشنی‘، کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا لہرا رہی کامیابی کا پرچم!

[]

’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں جہاں راہل گاندھی قدم بڑھا رہے ہیں ان کا استقبال کرنے کے لیے سینکڑوں افراد کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

منی پور سے شروع ہوئی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج ناگالینڈ پہنچی اور لوگوں کی زبردست بھیڑ نے یاترا کی اہمیت و افادیت کو بھرپور انداز میں ظاہر کر دیا۔ ابھی یاترا شروع ہوئے محض تین دن ہی ہوئے ہیں اور عوام سے جو رد عمل حاصل ہوا ہے وہ کانگریس کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اس یاترا کی تصویریں اور ویڈیوز کانگریس اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگاتار پوسٹ کر رہی ہے۔ ان پوسٹ سے بھی یاترا کے تئیں لوگوں کا جوش و خروش عیاں ہو رہا ہے۔ ناگالینڈ میں راہل گاندھی ایک فٹ بال میچ دیکھنے بھی پہنچے جس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے ’’یہ گول ہے… ناانصافی پر انصاف کا۔‘‘

کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں شام کا وقت ہے اور راہل گاندھی کو سننے کے لیے ہزاروں افراد کی بھیڑ جمع ہوئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’سیاہ تاریکی میں انصاف کی روشنی۔‘‘ ایک دیگر پوسٹ میں ناگالینڈ کی عوام کو راہل گاندھی کی یاترا کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’صرف 3 دنوں میں بھارت جوڑو نیائے یاترا نے زبردست رفتار حاصل کر لی ہے۔ یہ یاترا انصاف کا پیغام دیتے ہوئے ملک کو متحد کر رہی ہے۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں لکھا گیا ہے ’’نیائے کا حق، ملنے تک۔‘‘

بہرحال، ایک طرف کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جاری ہے، اور دوسری طرف کانگریس کی ’نیائے یودھا‘ (انصاف کا جنگجو) بنانے کی مہم بھی رفتار پکڑ چکی ہے۔ دراصل کانگریس نے ’نیائے یودھا‘ بنانے کے لیے جو مہم چلائی ہے اس میں کسی کو بھی شامل ہونے کے لیے موبائل نمبر 9891802024 پر ’مسڈ کال‘ دینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے ’نیائے یودھا‘ میں شمار کر لیا جاتا ہے۔ کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے بتایا ہے کہ اب تک 2 لاکھ سے زیادہ ’نیائے یودھا‘ جڑ چکے ہیں۔ کانگریس نے اپنے پوسٹ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں مذکورہ نمبر پر مسڈ کال دے کر ’نیائے یودھا‘ بنیں اور ناانصافی کے خلاف جاری انصاف کی لڑائی میں شامل ہوں۔ اس میں لکھا گیا ہے ’’ایک سفر… حقوق کی حفاظت کے لیے۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے۔ ملک کے لیے۔ 9891802024 پر مسڈ کال دیں اور نیائے یودھا بنیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *