[]
فلوریڈا: امریکی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات میڈیسن مارش نے مِس امریکہ کا تاج سر پر سجا لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔
وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسان کچھ بھی پاسکتا ہے۔
ملٹری کی ٹریننگ کی وجہ سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی۔علاوہ ازیں میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔