جلسہ تقسیم اسناد و دستار بندی مدرسۃ الحمومی لتحفیظ القرآن و مدرسۃ القرآن الجامعہ الفاروقیہ

[]

حیدرآباد: جلسہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت تکمیل حفظ قرآن کریم مدرسۃ الحمومی لتحفیظ القرآن (شاہی مسجد باغ عام، نامپلی)، ومدرسۃ القرآن الجامعہ الفاروقیہ (پہاڑی شریف)، بضمن تیسری سالانہ فاتحہ تاج الحفاظ حضرت محمد بن عبد الرحمن الحمومیؒ بتاریخ 14 جنوری 2024 مطابق 2 رجب 1445ھ کنگس پیالیس، گڈی ملکاپور میں صبح 10 تا 2 بجے دن منعقد ہوا۔

اس جلسہ میں بیرسٹر اسد الدین اویسی، رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، مولانا سید عمر الہاشمی سابق صدر مصحح دائرۃ المعارف عثمانیہ، مولانا بہاء الدین نقشبندی فاروق انجینئر، مولانا میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، مفتی ڈاکٹر محمد قاسم صدیقی تسخیر امریکہ، مولانا حسن بن محمد الحمومی (مدینہ منورہ) نے شرکت کی۔

اس موقع پر 33 حفاظ نے قرآن مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کی جن کی دستار بندی اور عطائے خلعت علمائے کرام کے ہاتھوں انجام پائی۔

جلسہ کی صدارت مولانا حامد حسین حسان فاروقی صاحب نے کی جبکہ تعلیمی رپورٹ اور مہمانوں کا استقبال ناظم اعلی مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عام نے کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *