آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ

[]

حیدرآباد: سابق وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی پریش راؤ نے کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست میں خواتین کیلئے مفت بس سرویس سہولت کا آغاز کرکے آٹو ڈرائیورس کو معاشی مسائل میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آٹو ڈرائیورس کو ہر ماہ 15ہزار روپے گذارا الاونس جاری کرے تاکہ وہ اس رقم کے ذریعہ ان کے خاندان کی کفالت کرسکیں۔

ٹی ہریش راؤ نے آج سدی پیٹ ڈگری کالج میں آٹو ڈرائیورس کیلئے منعقدہ گیمس پروگرام میں حصہ لیا۔ ہریش راؤنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے آٹو ڈرائیورس ان کے مسائل حل کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کررہے ہیں۔

ریاستی حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آٹو ڈرائیورس کے ساتھ انصاف کرے۔ ب

ی آر ایس قائد نے کہا کہ ان کی پارٹی، خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی مخالفت نہیں کرے گی۔ حکومت کی وجہ سے آٹو ڈرائیورس جن مسائل میں مبتلا ہیں ان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سے مطالبہ کررہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *