[]
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے شعبہ جنگی اطلاعات کے ایک بیان میں غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے جوانوں نے آج دن کو صیہونی دشمن کے العاصی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے ایک اور بیان میں برق ریشا کے فوجی مرکز کو بھی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے “طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی فوج کے ایک بڑے حصے کو انگیج رکھنے کے ساتھ شمال کے اندر صیہونی رجیم کے اہداف کے خلاف روزانہ بھاری ہتھیارں سے حملے اور اقدامی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔