[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے اعلی رہنما محمد البخیتی نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کو تاریخی غلطی قرار دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو جلد محسوس ہوگا کہ انہوں نے یمن پر حملہ کرکے تاریخی غلطی کی ہے۔
یمن کے مختلف صوبوں پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ تنظیم کے سیاسی دفتر کے اعلی رکن عبدالسلام الجحاف نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ نے جنگ کے شعلے بھڑکادئے ہیں۔
انہوں نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی اور برطانوی کشتیوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔