[]
بنگلورو _ کرناٹک کے ہناگل ٹاون میں غیر مسلم شخص کے ساتھ برقعہ پوش خاتون کے پائے جانے پر مسلم نوجوانوں نے ان دونوں پر حملہ کردیا۔ جس پر پولیس نے حملہ کرنے والے 6 افراد میں تین کو گرفتار کرلیا ہے
بناگل ٹاون کے ایک ہوٹل میں چھ افراد نے بین مذہبی جوڑے پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے اس واقعہ میں تین مسلم افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک ہندو مرد اور ایک مسلمان عورت ہناگل تعلقہ کے نلکر کراس پر ایک ہوٹل کے کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ یہ جوڑا اتر کنڑ ضلع کے سرسی تعلقہ کے رہنے والا ہے
ہوٹل کے کمرہ میں برقعہ پوش خاتون اور غیر مسلم شخص کی موجودگی کے اطلاع پاکر 6 مسلم نوجوان کمرہ میں زبردستی داخل ہو گئے اور دونوں پر حملہ کیا اور اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اس واقعہ میں پولیس نے آفتاب مقبول احمد ، محمد اسحاق مندکی اور سمیع اللہ کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے ہوٹل کے مالک کی شکایت پر کارروائی کی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
اسی دوران ان نوجوانوں نے برقعہ پوش خاتون کو ہوٹل کے کمرہ سے گاوں کے باہر لے گئے اور حملہ کیا۔جس پر خاتون نے ان نوجوانوں پر عصمت ریزی کا بھی مقدمہ درج کرایا ہے
Blood boils looking at this video!!!!
Moral policing horror from #Karnataka‘s Haveri. Muslim youths beat up interfaith couple staying at a lodge in Haveri. Nearly 7 men barge into a lodge & thrash the couple.
Victims were dragged to the streets & assaulted, while filming the… pic.twitter.com/JNHFbm9o5V— Nabila Jamal (@nabilajamal_) January 11, 2024
Victim claims she was dragged to a remote area by same men and gangraped..Cops investigating the case! https://t.co/t4yS1Pwb5J pic.twitter.com/ywx1RbJYsS
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) January 11, 2024