[]
نئی دہلی _ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ پر ڈبلیو سی ڈی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی کی موجودگی میں مسلم کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی اور مقدس چادر پیش کی، جسے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے دوران اجمیر شریف کی معزز درگاہ پر چڑھایا جائے گا جو اتحاد، امن اور صوفی روایات کے احترام کی علامت ہے۔
اس موقع پر موجود قابل ذکر شخصیات میں جناب حاجی سید سلمان چشتی گدی نشین، جناب حاجی سید محمد اشرف کچھوچھوی، جناب فرید احمد نظامی، جناب منظور الحق صاحب – (جاوید قطبی)، جناب چشتی ناصرالدین صاحب، جناب کلب رشید سید رضوی، مولوی محمد نورانی نقشبندی، جناب پیارے ضیا خان آکسیجن مین آف انڈیا، جناب حسین آغا صاحب، جناب کوثر حسن، پروفیسر طارق منصور اورجناب جمال صدیقی شامل تھے۔