غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنا نہیں چاہتے، نتن یاہو کی جانب سے مکروہ عزائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مکروہ عزائم پر پردہ ڈالنے اور دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے نیا بیان دیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دوسرے علاقوں کی طرف جبری نقل مکانی کے درپے نہیں ہے۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینی عوام کو نکال کر دوسرے علاقوں کی طرف جبری نقل مکانی کی کوشش نہیں کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملوں کا ہدف یہ ہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس کا صفایا کیا جائے۔ اسرائیل حماس کو غیر مسلح کرتے ہوئے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ حماس سے ہے۔ فلسطینی شہریوں کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے واقعات کو تکرار ہونے سے بچانے کے لئے اپنے اہداف کے حاصل ہونے تک اسرائیل غزہ پر حملے جاری رکھے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *