ممبئی: کرکٹ کے میدان میں پھر ہوئی موت، گیند لگنے سے 52 سالہ کھلاڑی کا انتقال

[]

کٹچی ویسا اوکھل وِکاس لیجنڈ کپ کے دوران جیش ساولا جب فیلڈنگ کر رہے تھے تو ایک گیند ان کے کان کے پیچھے لگی، چوٹ کی وجہ سے ساولا گر گئے، انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں گیند سے چوٹ لگنے پر کھلاڑی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ واقعہ ممبئی کا ہے جہاں میچ کھیلنے کے دوران ایک 52 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ حالانکہ یہ کرکٹ میچ ذیلی سطح کا تھا جہاں جیش ساولا نامی کھلاڑی کان کے پیچھے چوٹ لگنے کی وجہ سے موت کی نیند سو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ پیر کی دوپہر کا ہے جب ایک ہی ٹورنامنٹ کے دو ٹی-20 میچ ایک ہی میدان پر چل رہے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کے لیے منعقد ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ کا نام کٹچی ویسا اوکھل وکاس لیجنڈ کپ ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جیش ساولا قریبی دادر پارسی کالونی اسپورٹنگ کلب میدان پر ایک بلے باز کے سامنے پیٹھ کر کے فیلڈنگ کر رہے تھے، تبھی ایک گیند ان کے کان کے پیچھے لگی۔ دراصل جو گیند ساولا کو لگی، وہ دوسرے میچ کی تھی۔

چوٹ لگنے کے بعد ساولا گر گئے اور انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ انھیں بچایا نہیں جا سکا، ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ ایک ہی میدان پر دو میچ ہونا چھوٹے سطح پر عام بات ہے۔ ان میچوں کے دوران کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ لاین تاراچند اسپتال کے میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ ساولا کو شام تقریباً 5 بجے مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے میدان پر کھلاڑی کی موت کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ بڑے سطح پر کھیلے جا رہے میچ کے دوران بھی گیند سے چوٹ لگنے کے سبب کھلاڑی کی موت ہوئی ہیں۔ 2015 میں ریمنڈ وان اسکور، 2014 میں فلپ ہگس، 2013 میں ڈیرن رنڈل، 1998 میں رمن لامبا جیسے کھلاڑیوں کی موت کرکٹ کے میدان پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہی ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *