بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے لئے خواتین اس کارڈ کو استعمال نہیں کرسکتے: تلنگانہ آر ٹی سی

[]

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی بخار نے کہا ہے کہ بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے لئے پیان کارڈ کو شناختی کارڈ کے طور پر استعمال نہیں کرسکتے۔کیونکہ پیان کارڈ میں رہائشی پتہ درج نہیں ہوتا ۔ اس لئے مفت سفر کے لئے پیان کارڈ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ریاست کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آرٹی سی کی بسوں میں مفت سفر کے لئے اپنے ساتھ اصل آدھار یا دوسرا کوئی بھی شناخت کارڈ رکھیں۔ سچنار نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مہالکشمی اسکیم کے تحت تلنگانہ کی خواتین کے لئے بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے لیکن اس دوران بعض واقعات میں دیکھا گیا کہ بعض خواتین آدھار کارڈ، الیکشن آئی ڈی کارڈ یا پھر دوسرا شناختی کارڈ جو ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اس جوریا کی نقل یا زیراکس دوران سفر پیش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے کنڈکٹروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے معاملہ کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے

 

اور بعض خواتین اسمارٹ فون میں شناختی کارڈ کو دکھا رہی ہیں جو غیر کار کرد ہے۔ اسی طرح چند خواتین کلر زیرا کس بھی پیش کر رہی ہیں جس سے مفت سفر کی سہولت حاصل نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ساتھ آدھار یا دوسرا کوئی بھی اور یجنل کارڈ رکھیں۔ اس کے علاوہ ایسا پیان کارڈ جس پر رہائشی پتہ درج نہیں ہوتا اس سے بھی مفت سفر کی سہولت حاصل نہیں کی جاسکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شناختی کارڈ میں سفر کرنے والی خاتون کی واضح تصویر اور رہائشی پتہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ زیرو ٹکٹ کی بنیاد پر ہی آرٹی کسی کو ریاستی حکومت رقم ادا کرے گی۔ وی سی سخنار نے کہا کہ سفر کرنے والی خواتین لازمی طور پر زیرو ٹکٹ لیں ورنہ آرٹی سی کو نقصان ہو سکتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *