[]
دہلی 5 سے 9 جنوری تک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جو گزشتہ دہائی میں دوسری سب سے طویل سردی کی لہر ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جنوری میں اب تک 50 گھنٹے کی شدید دھند ریکارڈ کی گئی ہے جو 2019 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
فی الحال دہلی کے لوگوں کو سخت سردی سے کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے کچھ حصوں میں آج (منگل) دن کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ آج مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کے امکانات ہیں۔ ظاہر ہے کہ اگر بارش ہوئی تو درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے۔ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 15 ڈگری سیلسیس اور 7 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔