[]
راجستھان میں کرن پور اسمبلی سیٹ کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو زوردار جھٹکا لگا ہے، اس سیٹ پر کانگریس امیدوار روپندر سنگھ نے بی جے پی حکومت میں وزیر سریندر پال کو ہرا دیا ہے۔
راجستھان میں شری گنگا نگر ضلع کی کرن پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں بھجن لال حکومت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ یہاں سے بی جے پی امیدوار سریندر پال سنگھ ٹی ٹی 12570 ووٹوں سے انتخاب ہار گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے اس سیٹ پر ضمنی انتخاب سے پہلے ہی سریندر پال سنگھ کو بھجن لال کابینہ میں وزیر بنا دیا تھا۔ اس فیصلہ کے ساتھ ہی بی جے پی نے اپنا بہت کچھ داؤ پر لگا دیا تھا اور ہر حال میں سریندر پال کو کامیاب دیکھنا چاہتی تھی، لیکن اس منصوبہ پر کانگریس نے پانی پھیر دیا۔
بی جے پی کی شکست پر کانگریس رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے طنز کستے ہوئے کہا کہ شری کرن پور کی عوام نے بی جے پی کے گھمنڈ کو توڑ دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’ضمنی انتخاب کے درمیان بی جے پی نے اقتدار کے نشہ میں انتخاب لڑ رہے امیدوار کو وزیر بنا کر ضابطہ اخلاق کا مذاق بنا دیا تھا۔ شری کرن پور کی عوام نے بی جے پی کے گھمنڈ کو توڑ دیا ہے۔ وہاں سے کانگریس امیدوار روپندر سنگھ کُنّر کی جیت ہوئی ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;