بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ’انصاف کی فتح‘: مولانا محمود اسعد مدنی

[]

بامبے ہائی کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند اور جن وکاس نامی تنظیم نے مقدمات کی پیروی کی۔ مزید برآں رندھدیر پور کے لوگوں کیلئے باریہ نامی قصبہ میں ’رحیم آباد‘ کے نام سے جمعیۃ نے ایک کالونی تعمیر کی جہاں بلقیس بانو اپنے شوہر کے سا تھ رہنے لگی۔ ابھی 2022ء میں جب ان مجرموں کی رہائی ہوئی تو گاؤں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *