[]
حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ حکمراں جماعت بی آر ایس، کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کو ایک تھیلی کے چٹے بٹے قرار دیتے کہا کہ یہ تینوں جماعتیں، ایک خاندان کے ارکان اور کرپٹ ہیں۔
آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ ماضی میں یہ تین سیاسی جماعتیں آپس میں مل کر تھیں اور مستقبل میں بھی مل جل کر کام کرتی رہیں گی۔
ان 3 میں سے کسی ایک کو جماعت کو بھی ووٹ دینا، ان تمام جماعتوں کو ووٹ دینے کے برابر ہے۔
تلنگانہ بی جے پی کے صدر، نے کہا کہ بی جے پی واحد جماعت ہے جو ان تین جماعتوں سے کبھی بھی ہاتھ نہیں ملا یا ہے اور مستقبل میں بھی ہم، ان تین جماعتوں کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی، ان تین جماعتوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مجلس، بالراست طور پر تلنگانہ میں حکومت کررہی ہے۔