قرآن کی بے حرمتی پر 31 جولائی کو اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

[]

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس 31 جولائی کو ہوگا جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل عراق نے اس ہفتے کے اوائل میں یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بغداد میں وزرائے خارجہ کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کرنے کے لئے او آئی سی کو مدعو کیا تھا۔

ایران کی اسلامی جمہوریہ خبر رساں ایجنسی نے مسٹر کنانی کے حوالے سے کہا کہ ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ تجویز کے بعد اور اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ (ایرانی وزیر خارجہ) حسین امیرعبداللہیان سے رابطہ اور انہیں پیغام بھیجنے کے بعد اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔

اس کے بعد 31 جولائی کو وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر بات کی جائے گی اور اس پر جانچ کی مانگ کی جائے گی۔

ڈینش پیٹریاٹس انتہا پسند گروپ کے ارکان نے منگل کو کوپن ہیگن میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر ایک اور قرآن جلانے کی ریلی منعقد کی۔ اس گروپ کے پانچ ارکان نے کوپن ہیگن میں مصری سفارت خانے کے قریب قرآن کو نذر آتش کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *