سواتی مالیوال عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا امیدوار، دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سے دیا استعفیٰ

[]

عام آدمی پارٹی نے 19 جنوری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے تین سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں سواتی مالیوال کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

جیل میں بند  عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا راجیہ سبھا میں دوسری میعاد حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں، کیونکہ اے اے پی نے جمعہ کو راجیہ سبھا کے آئندہ انتخابات کے لئے ان کی نامزدگیوں کو منظوری دے دی۔ اے اے پی کی جانب سے راجیہ سبھا کے لئے تیسری امیدوار دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال ہوں گی جن  کو سشیل کمار گپتا کی جگہ منتخب کیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ کمیٹی نے سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا کی نامزدگی کی توثیق کی اور سشیل گپتا کی جانب سے ہریانہ میں انتخابی سیاست پر توجہ مرکوز کرنے کی درخواست کے جواب میں سواتی مالیوال کو ان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا۔

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عام آدمی پارٹی نے 19 جنوری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے تین سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں سواتی مالیوال کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے لیے امیدوار بنائے جانے کے بعد انہوں نے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

خیال رہے کہ دہلی میں کیجریوال کی حکومت بننے کے بعد انہیں 2015 میں دہلی ویمن کمیشن کا چیئرپرسن بنایا گیا تھا۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ہونے کے دوران سواتی مالیوال دارالحکومت میں لڑکیوں اور خواتین کی حفاظت سے متعلق مسائل کو بلند آواز سے اٹھاتی رہی ہیں۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *