نئے سال کے کا تحفہ، تل ابیب پر میزائلوں کی بارش

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے عیسوی سال کے آغاز کے موقع پر بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ فلسطینی مجاہدین نے تل ابیب سمیت کئی شہروں پر میزائل داغے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

دراین المیادین نے کہا ہے کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کے جواب میں القسام بریگیڈز نے متعدد صہیونی بستیوں پر ایم 90 راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ راکٹ فائر ہونے کی صدائیں سن کر فلسطینی عوام نے خوشی میں اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے دعوی کیا تھا کہ غزہ پر حملوں کے بعد حماس کی طاقت بہت کم ہوگئی ہے اور دوبارہ اسرائیل پر میزائل حملے کی طاقت نہیں رکھتی ہے تاہم آج کے درجنوں راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد صہیونی عوام نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے کہ عوام کو حقائق سے دور رکھ رہی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *