طوفان الاقصی کا 87 واں دن، غزہ پر صہیونی طیاروں کی شدید بمباری

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے سال کے آغاز کے موقع پر بھی صہیونی حکومت نے غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں صہیونی طیاروں نے رہائشی بستی پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صہیونی زمینی افواج بھی توپ خانے کی مدد سے مسلسل غزہ کے شمال اور جنوبی علاقوں پر گولہ باری کررہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں بم دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے توپ خانے کی مدد سے جبالیا اور التفاح کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *