یوکرین پر حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک، 70 زخمی

[]

یوکرین کے فضائی دفاع نے 87 کروز میزائل اور 27 جنگی ڈرون تباہ کیے ہیں اور روسی حملے میں یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر، صنعتی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

جمعہ کو یوکرین پر روس کے سب سے بڑے میزائل اور ڈرون حملے میں ملک بھر میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 70 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے چیف کمانڈر ویلری زلوزنی نے کہا کہ روسی افواج نے یوکرین پر 158 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں کم از کم 90 فضائیہ سے مار کرنے والے کروز میزائل اور پانچ کنزال بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔

مسٹر زلوزنی نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے 87 کروز میزائل اور 27 جنگی ڈرون تباہ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی حملے میں یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر، صنعتی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت پر مختلف سمتوں سے حملہ کیا گیا اور حملے میں دو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے سے وسطی کیف میں لوکیانیوسکا میٹرو اسٹیشن کی عمارت، ایک بڑے گودام، اپارٹمنٹ کی عمارتوں اور نجی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقائی گورنر سرگی لائساک نے بتایا کہ وسطی دنیپروپیٹروسک علاقے میں پانچ افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔

میئر اینڈری ساڈوی نے بتایا کہ مغربی یوکرین کے شہر لافیف میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔اوڈیسا کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں ہونے والے حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک جنگی ڈرون نے ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا، جب کہ دوسرے ڈرون کا ملبہ بلند عمارت پر گرا۔ مقامی حکام کے مطابق، ایک شخص مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں اور دوسرا ملک کے جنوب میں زاپوریا شہر میں ہلاک ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *