[]
مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ‘کانگریس پارٹی مودی، بی جے پی-آر ایس ایس سے نہیں ڈرتی۔ بی جے پی آر ایس ایس بزدل ہیں۔ یہ لوگ ڈر کے مارے انگریزوں کے ساتھ کام کرتے تھے، یہ لوگ ڈر کے مارے معافی نامہ لکھتے تھے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس پچھلے دس سالوں سے ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ اگر آر ایس ایس کی حکومت کو نہ روکا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔