سب کی آنکھوں کے سامنے ٹکر دے کر نوجوان لڑکی کا قتل۔راجستھان میں دل دہلا دینے والا واقعہ ۔ ویڈیو وائرل

[]

نئی دہلی: راجستھان میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک نوجوان نے ٹکر دے کر لڑکی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ جئے پور میں دو روز قبل پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اوما‌ نامی‌لڑکی اپنے دوست راجکمار کے ساتھ برتھ ڈے پارٹی منانے‌کیلئے مقامی ہوٹل آئی ہوئی تھی، جہاں منگیش ارورا نامی نوجوان بھی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھا۔ منگیش نے اوما‌کے خلاف بے‌جا تبصرہ کیا اور چھیڑ چھاڑ کی۔

 

اس مسلہ پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور وہ تمام ہوٹل سے باہر نکل آئے۔ لڑکی کے ساتھ اس کے کچھ دوست بھی موجود تھے،جھگڑے کے بعد برہم منگیش نے تیز رفتار کار پیچھے لے کر اپنی کار اوما اور اس کے دوست راجکمار پر چڑھا دی، جس کے نتیجہ میں اوما کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کے دوست راجکمار کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

مقام حادثہ کے قریب موجود ایک شخص اس جھگڑے کی ویڈیو گرافی کر رہا تھا جس میں حادثہ کا منظر بھی قید ہو گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے پولیس نے منگیش ارورا کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *