[]
آرمور : 25/ ڈسمبر ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) چیف منسٹر اور میں برابر ہیں دونوں نے ہی ایم ایل اے کے طور پر کامیابی حاصل کی ہے ایم ایل اے پائیڈی راکیش ریڈی نے آرمور میں کیمپ آفس کے افتتاح کے موقع پر یہ ہاٹ کامنٹس کئے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی نے آرمور میں گرما گرم تبصرہ کیا جو عوام میں موضوع بحث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے ریونت ریڈی اور وہ برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اگر کوڑنگل کے لوگوں نے ریونت ریڈی کو ایم ایل اے کے طور پر جتایا ہے تو آرمور کے لوگوں نے مجھے بھی ایم ایل اے کے طور پر جتایا۔
وزیراعلیٰ اور میں دونوں برابر ہیں دونوں کو مساویانہ حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کا غرور سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ جمہوریت کا مذاق اڑائے جیسے بات کر رہے ہیں، وزیراعلی ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انتخابات میں ہارنے والے عہدیداروں کے ہمراہ ریویو کرسکتے ہیں۔ راکیش ریڈی نے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے استفسار کیا۔
یہاں پر یہ ذکر بیجا نہ ہوگا کہ بین الاقوامی بزنس مین کے طور پر جانے جانے والے پائیڈی راکیش ریڈی نے چھ ماہ قبل ہی سیاست کی دنیا میں قدم رکھا تھا اتنے قلیل عرصہ میں ہی انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے شاندار کامیابی حاصل کی اور آرمور حلقہ سے پہلے بی جے پی رکن اسمبلی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔