قرآن پاک کی بے حرمتی پر سید حسن نصراللہ کا اہم مطالبہ؛ مسلم ممالک سویڈش سفیر کو ملک بدر کریں

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کا اصل محرک موساد ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی حکومتوں پر سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کے لئے دباؤ ڈالیں اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج کریں۔

انہوں نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہبی مقدسات کی توہین پر سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے۔ 

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کل دنیا دیکھے گی کہ ہم دل وجان سے قرآن کا دفاع کریں گے اور اس کی توہین کرنے والوں کو ذلیل و خوار کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ صہیونی ایجنسی موساد کی کارستانی ہے۔ اگر مسلمان ممالک سویڈن کا بائیکاٹ کریں تو قرآن مجید اور مذہبی مقدسات کی توہین کا سلسلہ رک جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *