ہتک عزتی کا معاملہ: راہل گاندھی کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ آج یعنی جمعہ کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘مودی کنیت’ ہتک عزتی معاملہ میں سزا پر روک لگانے سے گجرات ہائی کورٹ کے انکار کے خلاف عرضی پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کاز لسٹ کے مطابق معاملہ کی سماعت جسٹس بی آر گوائی اور پرشانت کمار مشرا کریں گے۔ کانگریس لیڈر، جو کیرالہ کے وایناڈ سے ممبر پارلیمنٹ تھے، کو مجرمانہ ہتک عزتی کے مقدمے کی وجہ سے لوک سبھا سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *