تلنگانہ بھر میں 30 دسمبر کو لوک عدالت

[]

حیدرآباد: نیشنل لوک عدالت 30 دسمبر کو منعقد ہوگی‘ جس کے ذریعہ سیول کیسس اور قابل جرمانہ کریمنل کیسس کی دوستانہ انداز میں یکسوئی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مقدمات کو تیزی سے حل کیا جاسکے۔

نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی کی ہدایت پر نیشنل لوک عدالت تلنگانہ میں 30 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے جو تمام سطحوں جیسے ہائی کورٹ‘ تعلقہ سطح پر منعقد ہوگی۔

اس لوک عدالت میں تمام اقسام کے سیول کیسس اور قابل جرمانہ کریمنل کیسس بشمول عدالتوں میں زیر دوراں مقدمات کی یکسوئی عمل میں آئے گی۔

یہ لوک عدالت چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ و سرپرست اعلیٰ اور چیرمین تلنگانہ لیگل سرویس اتھاریٹی کی رہنمائی میں منعقد ہوگی۔

30 دسمبر کو ہی ریاست بھر کی عدالتوں میں لوک عدالت کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس عدالت میں کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ زیر دوراں کیسس کے لئے ادا کی گئی عدالتی فیس واپس کردی جائے گی۔

عوام سے گزارش کی گئی کہ وہ لوک عدالت کی طریقہ کو اختیار کرتے ہوئے اپنے مقدمات کی یکسوئی کے لئے اس عدالت سے استفادہ کریں۔

خواہشمند افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مقدمات کے لئے چیرمین/ سکریٹری ضلع سرویس اتھاریٹی‘ متعلقہ ضلع عدالت کامپلکس سے رجوع ہوں۔ قریبی منڈل لیگل سرویس کمیٹی سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *