[]
ورنگل _ 22 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعہ کے اولین وقت ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکاتورتھی منڈل میں پیش آیا۔ ایک تیز رفتار لاری نے کنٹرول کھو دیا اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں کار مکمل تباہ ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں اور جے سی بی کی مدد سے کار میں پھنسے لوگوں کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت منتینا کنتیا، شنکر، بھرت اور چندنا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ان سب کا تعلق ملوگو ضلع کے ایٹورو نگرم منڈل مستقر سے ہے اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ویملواڑہ جارہے تھے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ کہر اور تیز رفتاری حادثے کی وجہ ہے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اس دوران تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہونے کی وجہ سے ایٹو نگرم گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔