ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 39.50 روپے کی تخفیف، گھریلو سلنڈر کی قیمت غیر تبدیل

[]

ایل پی جی کی قیمت میں اس کمی نے کمرشل ایل پی جی صارفین جیسے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو کچھ راحت فراہم کی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 1796.50 روپے تھی

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی کمرشل سلنڈر / آئی اے این ایس

user

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 39.50 روپے کی کمی کی ہے۔ اب دہلی میں 19 کلو کا گیس سلنڈر 1757.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج یعنی 22 دسمبر سے ہوگا۔

ایل پی جی کی قیمت میں اس کمی نے کمرشل ایل پی جی صارفین جیسے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو کچھ راحت فراہم کی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں تجارتی سلنڈر کی قیمت 1796.50 روپے، ممبئی میں 1749 روپے، کولکاتا میں 1908 روپے اور چنئی میں 1968.50 روپے تھی۔ 39.50 روپے کی قیمت میں کمی کے بعد، کمرشل سلنڈر اب کولکاتا میں 1869 روپے، ممبئی میں 1710 روپے اور چنئی میں 1929.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً ہر ماہ اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔ اس سے قبل یکم دسمبر کو 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی کی گئی تھی۔ جبکہ 16 نومبر کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 57 روپے کی کمی کی گئی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی بات کریں تو اگست سے ان کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں آخری بار 30 اگست 2023 کو 200 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بغیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 903 روپے، کولکاتا میں 929 روپے اور ممبئی میں 902.50 روپے ہے۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *