[]
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 24 میں سے ہر ایک شخص کورونا پازیٹیو ہے۔ لندن کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں جے این.1 ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
برطانیہ کی ‘ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی’ اور ‘آفس آف نیشنل اسٹیٹسٹکس’ کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد کورونا کا سب سے زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا میں اضافے کی وجہ سردیوں کے موسم میں لوگوں کا ملنا جلنا بتایا گیا ہے۔ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں کووڈ کے پھیلاؤ کی شرح 4.2 فیصد ہے، جبکہ لندن میں یہ شرح 6.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔