[]
ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنے اجلاس عاملہ منعقدہ حیدرآباد اور عاملہ و صدور مقامی ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے زوم میٹنگ میں طے کیا تھا کہ کاروان ادب کے نام سے ایک قافلہ دسمبر 22/ 23/ 24/ 25/ 26/ 2023 کو بالترتیب عادل آباد ۔ نظام آباد ۔ کورٹلہ۔ جڑچرلہ۔ محبوب نگر۔ پر تنظیمی دورے اور مشاعروں کا پروگرام طے کیا۔ لیکن ریاست میں سردی کی بڑھتی ہوی لہر کی وجہ اپنے پروگرام میں تخفیف کرتے ہوئے صرف دو مقامات عادل آباد22/دسمبر بروز جمعہ اور نظام آباد23/دسمبر بروز ہفتہ اپنا پروگرام طے کیا ۔ صدر ادارہ نے کہا کہ قافلہ انشاءاللہ نماز جمعہ تک عادل آباد پہنچے گا 3.00بجے سہ پہر مقامی ذمہ داران ادارہ کے ساتھ تنظیمی نشست ہوگی اور 9.00بجے شب دفتر جماعت اسلامی ہند عادل آباد میں مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ اور 23/دسمبر بروز ہفتہ قافلہ کاروان ادب نظام آباد پہنچے گا ۔ اور بعد نماز ظہر تنظیمی اجلاس اور 9.00بجے شب لمرا گارڈن فنکشن ہال پر ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ صدر ادارہ نے کہاکہ کاروان میں حیدرآباد سے جناب خواجہ مسیح الدین ابو نبیل صاحب نایب صدر ادارہ ادب جنوبی ہند ۔ جناب خواجہ معین الدین احمر صاحب سیکریٹری ادارہ جنوبی ہند ۔ جناب طاہر گلشن آبادی صاحب حیدرآباد ۔ جناب عبدالرشید صاحب تلگو شاعر ۔ نایب صدر ادارہ و صدر شعبہ تلگو ۔ جناب لطیف الدین لطیف صاحب ۔ صدر ادارہ ادب اسلامی ہند گولکنڈہ حیدرآباد ۔ اور اضلاع سے محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ ۔ جناب ریاض تنہا صاحب نظام آباد ۔جناب لایق علی وارثی صاحب کریمنگر ۔ جناب محسن بن محمد صاحب نرمل شریک معتمد ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہجناب امجد سلیم امجد صاحب کریمنگر ۔ ان دو مقامات پر پروگرامس میں شرکت فرماینگے۔تمام ہی اردو کےخدمت گاروں اور محبان اردو سے شرکت کی خواہش کی ہے۔