[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں الجلیل پر ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد صیہونی بستیوں کے آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں جانے اور وہیں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی توپ خانے نے یارون شہر کے مضافات پر گولہ باری کی جب کہ صہیونی ڈرون نے النقرہ اور علم الشعب کے محلوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ادھر حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کے المطلہ سینٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔