حملے بند ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، حماس

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر حملے بند ہونے تک قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فورسز کی فائرنگ سے یرغمالیوں کی ہلاکت کی وجہ سے اسرائیلی عوام شدید غم و غصے میں ہیں۔ ہم قیدیوں کے حوالے سے اس وقت تک مذاکرات نہیں کریں گے جب تک غزہ پر جارحیت بند نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مقاومت جاری رہے گی۔ حماس کے پاس مہینوں تک لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل اب تک اپنے اہداف میں ناکام رہا ہے۔ ہم یحیی سنوار کی مدیریت پر راضی ہیں۔ حماس اور القسام بریگیڈز کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *