[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے اخبار روزنامہ اشپیگل نے فلسطین میں حماس کو عوامی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس کو شکست دینا اسرائیل کے ممکن نہیں ہے۔
مقاومت اور حماس کے بارے میں ایک تجزیہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں سے مسلسل اور شدید حملوں کے باوجود اسرائیل حماس کو کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ فوجی کاروائی حماس کی مقبولیت اور طاقت کو ختم نہیں کرسکتی ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حماس کے ناقابل شکست ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تنظیم کی جڑیں عوام میں ہیں اور فلسطینی عوام کے دلوں میں تنظیم کے لئے ہمدردی ہے۔ فوجی کاروائیوں سے ممکن ہے تنظیم کی دفاعی طاقت محدود ہوجائے تاہم مقبولیت اور تنظیم کا نظریہ مزید وسعت پیدا کرے گا۔
دراین اثناء حماس کے سیاسی دفتر کے نائب صدر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں نے غاصب فوج کو شدید نقصان سے دوچار کیا ہے۔ مقاومت ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔