بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کا دو روزہ اجلاس _ کانگریس سمیت 26 جماعتوں کے قائدین اور 7 چیف منسٹرس کی شرکت

[]

بنگلورو _ 17 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا دو روزہ اجلاس آج  بنگلورو میں منعقد ہوا۔ جس میں کانگریس سمیت 26 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ ان میں 7 ریاستوں کے چیف منسٹرس بھی شامل ہیں

 

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پہلے دن کے اجلاس کو کامیاب قرار دیا ہے۔اس اجلاس میں آنے والے پارلیمنٹ کے انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں بنگلورو کے تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ قائدین دکھائی دیے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی صبح ہی بنگلورو پہنچ گئے تھے اور شام تک اپوزیشن قائدین کا بنگلورو پہنچ گئے

 

کھرگے، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے علاوہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی، بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار، کرناٹک کے چیف منسٹر سدارمیا، تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین، دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال، پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان، یو پی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو، مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے اور سیتا رام یچوری جیسے سرکردہ قائدین نے شرکت کی

 

۔ ان کے علاوہ عشائیہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد، بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو ، محبوبہ مفتی، اور دیگر نے شرکت کی۔منگل کو دوسرے دن کا اجلاس منعقد ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *