ترقی پذیر ملک میں نوجوانوں کو ہی اپنے ملک کی ذمہ داریاں نبھانی ہوتی ہے

[]

بودھن(راست) گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں اردوڈےتقریب اورایک روزہ ورکشاپ کاڈاکڑعبدالقوی تلنگانہ یونیورسٹی اور تبسم شاہین اسیسٹنٹ پروفیسراکنامکس گورنمنٹ ڈگری کالج نظام آباد کی نگرانی میں عمل میں لایاگیا۔اردوڈےکے زیراہتمام طلباءوطالبات کےلیےبہت سے پروگرام کا منعقد کیےگیے جن میں حمد۔نعت شریف۔علامہ اقبال کی غزلیں۔تقریری مقابلہ۔تحریری مقابلہ۔خطوط نویسی۔بیت بازی کےعلاوہ مہندی ڈیزائن۔کیارم بورڈ۔بیڈمنٹن جیسے پروگرام شامل ہیں۔

 

بعداذاں ان پروگرامس کا آغازحمدونعت شریف کےزریعہ کیاگیا۔ان پروگرامس میں کثیرتعدادمیں طلباءوطالبات نےبڑھ چڑھکرحصہ لیتےہوئےکامیابی حاصل کی۔اس موقع پرڈاکڑناہیدہ بیگم اسیسٹنٹ پروفیسرگورنمنٹ ڈگری کالج بودھن نےطلباء وطالبات سے خطاب کرتےہوئےہوئے کہاکہ کسی قوم کی تعمیر میں اس کے نوجوانوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ درحقیقت نوجوانی کا دور وہ دور ہوتا ہے جب انسان کے ارادے، جذبے اور توانائی اپنے عروج پہ ہوتے ہیں۔ اگران جذبوں اور توانائی سے قوم و ملک فائدہ نہ اٹھا سکیں تو یہ انتہائی بڑا نقصان ہے۔ ضرورت اب صرف اس بات کی ہے کہ ہمارے سامنے ایک واضح خاکہ اور منصوبہ بندی ہو کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کیسے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

 

یہ کام حکومت ، والدین ، اساتذہ اور خود نوجوانوں، سب کو مل کر کرنا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بنیادی چیز بہترین تعلیم کا حصول ہے۔ بہترین تعلیم کا مطلب مہنگے اور مشہور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے وسائل اور استعداد کے مطابق آپ جہاں بھی تعلیم حاصل کررہے ہوں تو ایک ایک لمحہ سیکھنے کے عمل میں استعمال کریں۔ ایسا علم جو آپکو بہترین مسلمان اور اچھا انسان بنائے اور آپ کی صلاحیتوں کو ابھارنے میں معاون ثابت ہو۔ اگر آپ میں لکھنے، پڑھنے،بولنے اور سمجھنےکی بہترین استعداد ہو گی، تب ہی آپ ملکی معملات میں اپنا کردار بہتر طور پہ ادا کر سکیں گے۔اپنی زندگی میں نظم و ضبط اور اپنے کام میں حسن اور ترتیب بھی ضرور پیدا کرنی ہوگی۔ آپ کتنی ہی محنت سے کوئی کام کریں لیکن اگر اس میں بےترتیبی ہوگی تو نتیجہ وہ نہیں حاصل ہوگا جو اتنی محنت کے بعد حاصل ہونا چاہیے۔مزیدانہوں نے کہاکہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی آپ ہی کو سب سے اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ترقی ان اقوام کا مقدر بنتی ہے،جن کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور تڑپ ہوتی ہے۔ اگر نسل نو قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے تعمیر ملت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور ملک میں ہر برائی کو اچھائی میں تبدیل کرنے کی ٹھان لیں، تو یقین کیجیے کہ تعمیر قوم کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ دریا میں تنکے کی طرح بہہ جائےگی۔

 

لہذاانہوں نےتمام ہی طلباءوطالبات کواچھی محنت لگن کےساتھ آگےبڑھنےکی نصحیت کی ساتھ اس موقع پرانہوں نےاردوڈے کےزیراہتمام منعقدکردہ مقابلوں میں کامیاب ہونے والےطلباءوطالبات کومبارکبادپیش کی۔بعداذاں مقابلوں میں کامیاب طلباءوطالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئ۔اس موقع پرکالج پرنسپل رنگارتنم۔ڈاکڑناہیدہ بیگم اسیسٹنٹ پروفیسرشعبہ اردو۔کےعلاوہ لکچررس وطلباء طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *