حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے ریونت ریڈی مستعفی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز لوک سبھاکی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریونت ریڈی نے آج شام دہلی میں اسپیکرلوک سبھا اوم برلاسے ملاقات کی اورانہیں اپنا مکتوب استعفیٰ حوالہ کیا۔

وہ‘تلنگانہ میں حلقہ ملکاجگری سے لوک سبھا میں نمائندگی کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے وہپ والیرپی مانکم ٹیگور بھی موجودتھے۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے ملکاجگیری کے عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کیا۔

اس خط میں انہوں نے تحریر کیا کہ ان کے پاس ملکاجگری کو کوڑنگل جیسی ہی اہمیت وہ ترجیح حاصل ہے۔ مجھے ملک سے متعارف کرانے کا سہرا ملکاجگری کے عوام کے سر جاتا ہے۔

گزشتہ پانچ سال سے وہ عوام کی طرف سے لڑتا رہا اور جن توقعات سے آپ نے مجھ پر اعتماد کیا تھا میں نے اس پر پورا اترنے کی ممکنہ کوشش کی دوسری طرف آپ کے پیار نے مجھے جیت لیا۔

انہوں نے کہا بڑی ذمہ داریوں کے وجہ سے کبھی کبھی میں آپ لوگوں کو اتنا وقت نہ دے سکا جتنا میں نے سوچا تھا۔ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ میری مجبوری کو سمجھیں۔

جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو ملک کی حفاظت کے لیے بھیجتی ہے اسی طرح آپ نے مجھے تلنگانہ کی حفاظت کے لیے بھیجا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اس ذمہ داری کوبہتر انداز میں نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی نمائندگی کرنے کا موقع دینے پروہ ملکاجگری کے لوگوں کے مشکور ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے روشن مستقبل کے لئے اپنی آخری سانس تک جد وو جہد جاری رکھیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *