ایران اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کی ضرورت ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مہر میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر ٖٖڈاکٹر محمد مہدی رحمتی نے گوانگ ژو شہر کی میزبانی میں 5ویں عالمی میڈیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران خبر رساں ایجنسی شِنہوا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے شنہوا کو بتایا کہ اس سربراہی اجلاس نے سماجی رابطوں اور میڈیا کے باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور ہم اپنے مستقبل کی تشکیل اور تعمیر کے لیے باہمی (سماجی) تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

مہر میڈیا گروپ کے سی ای او نے چین کی ترقی کے بارے میں کہا کہ اس ملک کی ترقی خود انحصاری کی بنیاد پر جدیدیت کی راہ پر متاثر کن اور قابل ذکر ہے۔

رحمتی کے مطابق چین میں تیار کردہ جدید ترین مصنوعات جیسے DJI ڈرونز اور Huawei اسمارٹ فونز ایران میں مشہور ہیں اور وہ خوش قسمت ہیں کہ اس بار چین کی اختراعات کا براہ راست مشاہدہ کر سکے۔

انہوں نے چین کے بارے میں براہ راست اور زیادہ جامع تفہیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چینی مصنفین کی کتابوں تک ایرانی عوام کی رسائی میں اضافے کی امید ظاہر کی۔

ڈاکٹر رحمتی نے مختلف چینی صنعتوں کے نمائندوں کو ایران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم ایک نئے تعلقات کا آغاز کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچویں عالمی میڈیا سربراہی کانفرنس میں “عالمی اعتماد کو مضبوط کرنا، میڈیا کی ترقی کو فروغ دینا” کے عنوان سے 101 ممالک کے 450 سے زائد شرکاء، 197 بڑے میڈیاتھنک ٹینکس، سرکاری اداروں اور چین اور اقوام متحدہ میں سفارتی مشنز کے نمائندوں کی موجودگی میں  بین الاقوامی اداروں نے 3 دسمبر سے اپنام کام شروع کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *