انتخابی نتائج سے پہلے ہی حرکت میں کانگریس، چار ریاستوں میں مبصرین کا تقرر

[]

پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے پہلے ہی کانگریس نے تمام ریاستوں کے لیے مبصرین کا تقرر کر دیا ہے۔ قانون ساز جماعتوں کا اجلاس ان مبصرین کی نگرانی میں منعقد ہوگا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی این سی</p></div>

تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: کانگریس نے چار ریاستوں میں اپنی قانون ساز پارٹی کے اجلاسوں کو مربوط کرنے کے لیے مبصرین کا تقرر کیا ہے جہاں آج اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، راجستھان میں پارٹی نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا، مدھوسودن مستری، مکل واسنک اور شکیل احمد خان کو کانگریس کے مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “کانگریس صدر نے پارٹی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگوں کو مربوط کرنے کے لیے فوری اثر سے کانگریس مبصرین کا تقرر کیا ہے۔”

تلنگانہ میں کانگریس صدر نے کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، دیپا داس منشی، اجے کمار، کے مرلیدھرن اور کے جے جارج کو نگران مقرر کیا گیا۔ چھتیس گڑھ کے لیے کانگریس کے خزانچی اجے ماکن، رمیش چنیتھلا اور پریتم سنگھ کو کانگریس کا مبصر بنایا گیا ہے، جب کہ مدھیہ پردیش کے لیے پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری، پرتھوی راج چوان، راجیو شکلا اور چندرکانت ہنڈور کو مقرر کیا گیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، ’’متعلقہ ریاستوں کے جنرل سکریٹری اور انچارج ان مبصرین کے ساتھ تال میل کریں گے۔‘‘ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اتوار کو ووٹوں کی گنتی ہوگی جبکہ میزورم میں پیر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *