صیہونی فوج کے پیادہ دستے حزب اللہ کے نشانے پر

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ لبنانی فورسز نے آج صہیونی دشمن فوج کے ٹھکانوں کے خلاف چار کارروائیاں کیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ فورسز الضہیرہ بیس اور جل العلام کے علاقے میں صہیونی فوج کے پیادہ دستوں کے اجتماع کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ ان حملوں کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 لبنانی فورسز نے برکہ ریشا کے علاقے کو بھی مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور صہیونی دشمن کو جانی نقصان پہنچایا۔

دوسری طرف الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر کم از کم 20 راکٹ فائر کیے گئے۔

کچھ ہی دیر پہلے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے: آج صبح سے، ہم نے شمالی محاذ میں شدید کشیدگی دیکھی ہے کہ آدھے گھنٹے میں تیسری بار علاقے بھر میں خطرے کا سائرن بجا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *