سٹی پولیس کمشنر شریک دواخانہ

[]

حیدرآباد: سٹی پولیس کمشنر سندیپ شنڈالیہ جنہوں نے 13 اکتوبر کوبحیثیت کمشنر عہدہ کا جائزہ حاصل کیا تھا‘کوشریک دواخانہ کرایاگیاہے۔

چکرکی شکایت کے بعد شنڈالیہ کوپیر کے روز دوپہر کے وقت حیدرگوڑہ کے اپولو ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا

جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کامعائنہ کیا جس میں کمشنرکو اسپانڈولائیٹکس اور لوبی پی کی شکایت سامنے آئی۔

افواہوں کے پھیلنے سے قبل کمشنرنے ہاسپٹل میں اپنا ایک ویڈیوبنایا اوراس کوشیئر کیا۔ اس ویڈیو میں شنڈالیہ نے کہاکہ ان کی صحت ٹھیک ہے وہ کل ڈیوٹی پرحاضر ہوجائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *