[]
اس درمیان میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی او ٹی یو کے اطلاعات و تشہیر سکریٹری تھانگ ٹنلین ہاؤکپ نے کہا کہ پیر کے روز شورش پندوں کے ذریعہ قبائلیوں پر کیے گئے حملے سے ایک بار پھر کوکی-زو اکثریتی علاقہ میں جارحیت کے واضح اشارے ملتے ہیں۔ سی او ٹی یو نے دونوں قبائلیوں کے قتل میں مرکزی حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ ہاؤکپ نے مرکز سے متاثرین کے لیے انصاف یقینی بنانے کے مقصد سے تھانگ منلن ہینگ شنگ اور ہین منلین ویفیئی کے بہیمانہ قتل کا معاملہ سی بی آئی کو سونپنے کی گزارش کی۔ سی او ٹی یو نے مرکز سے یہ بھی گزارش کی کہ وہ متعلقہ افسران کو ظالمانہ حملے اور قتل میں شامل لوگوں کو پکڑنے کے لیے سرگرم قدم اٹھانے کی ہدایت دے، ساتھ ہی متعلقہ افسران کو یہ یقینی کرنے کی بھی ہدایت دے کہ کوکی-زو اکثریت والے علاقوں میں ایسا کوئی حملہ یا قتل دوبارہ نہ ہو۔