تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو نے پرانے شہر حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں کھائی بریانی _ وزیر سے ملاقات کرنے ہجوم امڈ پڑا

[]

حیدرآباد _ انتخابات کے دوران  جلسوں، روڈ شوز اور ٹی وی انٹرویوز میں مصروف رہنے والے بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر تارک راماراو نے پرانے شہر کے ایک ہوٹل میں بریانی کھا کر سب کو حیران کردیا۔ گزشتہ ہفتے شہر کے مشہور کیفے نیلوفر میں چائے نوشی کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور جمعہ کی رات  پرانے شہر کے شاداب ہوٹل جا کر سب کو حیران کر دیا۔

خیریت آباد اور جوبلی ہلز حلقوں میں جمعہ کی رات روڈ شو کے اختتام کے بعد وزیر کے ٹی آر سیدھے چارمینار کے قریب مشہور شاداب ریستوران گئے۔ وزیر کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ اس موقع پر شاداب بریانی کا آرڈر دینے والے وزیر کے ٹی آر نے عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بریانی کھائی  ۔ انہوں نے کچھ دیر وہاں موجود لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لطف اندوز ہوئئ ۔ اس کے بعد وہ معظم جاہی  مارکیٹ گئے۔ وہاں انہوں نے ایک مشہور آئس کریم کی دکان پر آئس کریم بھی کھائی ۔ کے ٹی آر کی آمد کے ساتھ ہی ان دونوں علاقوں میں لوگوں کا ازدحام دیکھا گیا ۔

 

لوگ وزیر کو دیکھنے، سیلفی لینے اور ہاتھ ملانے کے لیے جمع ہو گئے۔ اس اچانک دورے کے دوران وزیر نے حکومت کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس سفر سے متعلق تصاویر ایکس پر پوسٹ کی  اب وہ وائرل ہو رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *