[]
فیروزآباد:: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے تھانہ جنوب علاقہ پولیس نے چہارشنبہ کو دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تمنچے لہراتے ہوئے پوسٹ وائرل کی تھی۔
پولیس سرکل افسر شہر کملیش کمار سنگھ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر طمنچہ لہراتے ہوئے نوجوانوں کی پوسٹ کو نوٹس لے کر ان کی جانچ کرائی گئی اور تھانہ جنوب پولیس نے ان کی شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار نوجوان آکاش اور اس کا ساتھی انج چوری اور لوٹ کی واردات کو طمنچے کی نوک پر انجام دیتے ہیں۔
ان کے قبضے سے دو غیر قانونی طمنچے، زندہ کارتوس کے علاوہ چار چوری کے موبائل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ قانونی کاروائی کے بعد دونوں بدمعاش کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔