اکھلیش یادو کا مودی حکومت پر حملہ، کہا- ’چھوٹے کاروباریوں کی خوشحالی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا‘

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک کا کاروباری طبقہ خوشحال نہیں ہوگا، ہندوستان ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چھوٹے کاروبار اور چھوٹی صنعتیں ملکی معیشت کی بنیاد ہیں، اس لیے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سمجھنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے۔

آگرہ میں ’ویژن انڈیا (پی ڈی اے)‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ یہاں اس مقصد سے آئے ہیں تاکہ چھوٹے کاروباریوں کی مشکلات کو قریب سے سمجھ سکیں اور ان سے تجاویز حاصل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان کو نئی سمت دینی ہے تو سب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ چھوٹے کاروبار مشکلات کا شکار کیوں ہیں اور انہیں درپیش مسائل کا مؤثر حل کیا ہو سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *