امریکی جنگی طیاروں کے اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، سپاہ پاسداران انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں سپاہ پاسداران کی فضائیہ نے ایک جوابی کارروائی کے دوران امریکی جنگی طیاروں کے اڈے اور اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی امریکہ کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔ سپاہ نے کہا کہ آج صبح 12 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن کا ہدف امریکی فوج کا الازرق فضائی اڈہ اور اس کا کنٹرول سینٹر تھا۔

سپاہِ پاسداران کے مطابق حملے میں امریکی جنگی طیاروں کی تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور تنصیبات اور جنگی طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جب تک دشمن کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی مسلح افواج کے جوابی حملے بھی جاری رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *