ایڈوکیٹ معز الدین قتل کیس 7 ملزمین گرفتار

حیدرآباد: معروف وکیل خواجہ معین الدین قتل کیس میں پولیس نے 7 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی ماہ 23 مئی کو حیدرآباد کے نامپلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مساب مانصاحب ٹینک کے قریب خواجہ معین الدین کو کار

 

سے ٹکر دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ زمین کے تنازعات میں خواجہ معین الدین رکاوٹ بن رہے تھے اسی وجہ سے مخالفین نے منصوبہ بندی کے تحت کار سے ٹکر دے کر ان کا قتل کیا۔ اس سے قبل پولیس چار

 

ملزمین کو گوا اور کلواکرتی علاقوں سے حراست میں لے چکی ہے۔پولیس تحقیقات کے مطابق ملزمین نے اس قتل کو سڑک حادثہ ظاہر کرنے کی سازش رچی تھی۔ اس مقصد کے لیے کار اسٹنٹس میں ماہر ابھیجیت سمیت دیگر افراد

 

کو 15 لاکھ روپے کی سپاری دی گئی تھی۔ آج شام تک ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ آج شام تک ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *