وزیر اعظم مودی نے شہریوں سے قوم کے لیے ذمہ دارانہ طرز زندگی اپنانے اور گھریلو مصنوعات کا استعمال کر کے انہیں فروغ دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہم ہر چیز کے لیے درآمدات پر انحصار کریں گے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے ایک سال تک سونے کی غیر ضروری خریداری سے گریز کرنے اور زرمبادلہ کو بچانے کے لیے بیرون ملک سفر نہ کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانا حب الوطنی کا حصہ ہے اور لوگوں سے غیر ملکوں میں تعطیلات اور فاصلاتی شادی (ڈیسٹینیشن ویڈنگز) نہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ملک کے اندر سیاحت اور تقریبات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔
وزیر اعظم کے قافلے کا سائز ہوا چھوٹا، گاڑیوں کی تعداد میں کٹوتی، ای وہیکل بھی ہوں گی شامل
